24 ستمبر 2014 - 17:37
سلامتی کونسل میں امریکا اور فرانس کی تجویز پر بحث

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا اور فرانس کے اس تجویز پر بحث ہو رہی ہے جس میں انہوں نے شام، عراق، افغانستان، تیونس اور یمن میں شدت پسند تنظیموں میں سرگرم غیر ملکی شہریوں، چندہ جمع کرنے والوں اور جنگجوؤں کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا اور فرانس کے اس تجویز پر بحث ہو رہی ہے جس میں انہوں نے شام، عراق، افغانستان، تیونس اور یمن میں شدت پسند تنظیموں میں سرگرم غیر ملکی شہریوں، چندہ جمع کرنے والوں اور جنگجوؤں کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کو امریکی صدر باراک اوباما کی صدارت میں سلامتی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں غیر ملکی دہشت گردوں کے مسئلے پر بحث ہوگی۔ سلامتی کونسل کی خفیہ کمیٹی کو پیش کی گئ تجویز کی ایک کاپی رويٹرزکو ملی ہے جس میں فرانس، سعودی عرب، ناروے، سینیگال اور کویت کے پندرہ شہریوں کے ناموں کو بلیک لسٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
ان میں سے امریکہ نے گیارہ نام جبکہ فرانس نے چار نام پیش کیے ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی اس تجویز کو قبول کر لیا ہے جس کا باضابطہ اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔ اس تجویز میں دہشت گرد گروہ کی رکنیت قبول کرنے، اس کے ارکان کے ایک دوسرے ملک میں جانے پر پابندی اور اس گروہ کو مسلح کرنے پر روک لگانے جیسے مسئلے شامل ہیں۔

اس تجویز میں غیر ملکی جنگجوؤں کے جنگ زدہ علاقوں میں جانے اور دیگر مقامات کی طرف جانے پر پابندی لگانے کا مشورہ پیش کیا گیا۔
.......

/169